|
یو اے ای میں عیدالوطنی کی تقریب ممتاز شاعر احمد فراز کو خراج تحسین پیش کیا گیا پاکستان ایسوسی ایشن لیڈیز ونگ ہر سال یو اے ای ڈے شایان شان طریقے سے مناتی ہے۔2دسمبر کو پورا ملک روشنیوں سے سجایا جاتا ہے اس طرح یہ خوبصورت ملک اور خوبصورت لگتا ہے اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانیوں نے امارات اور اس کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے اس کے علاوہ اس تقریب میںاس سال بچھڑنے والے ادب کے ایک روشن ستارے مقبول شاعراحمد فراز کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملک کے مایہ ناز فنکاروں مہناز بیگم اور استاد حامد علی خان کومدعو کیا گیا جس میں دونوں فنکاروں نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا۔جہاں اچھے سامعین میسر آئیں تو فنکار بھی اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔مہناز بیگم نے کم گایا لیکن بہت اچھا گایا۔ حامد علی خان رات دو بجے تک مسلسل گاتے رہے۔اور اہل دبئی ان کے فن سے محظوظ ہوتے رہے۔ انھیں استاد کہا جاتا ہے تو وہ اس کے صحیح حقدار ہیں وہ مسلسل لوگوں کی فرمائشیں پوری کرتے رہے جب انھوں نے اے وطن پیارے وطن گایا تو سب پاکستانیوں نے کھڑے ہو کر انھیں داد دی ان کے ساتھ ملکر یہ ترانہ گا یا۔بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کی سلامتی کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں ہم اتنی کامیاب تقریب پر ناہید نفیس زیبا افتخارچیئر پرسن پاکستان ایسوسی ایشن اور تمام اراکین کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہیں
ڈاکٹر زیبا افتخار |